ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

منگلورو: لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Tue, 26 Jan 2021 20:04:35    S.O. News Service

منگلورو 26/ جنوری (ایس او نیوز) کوناجے پولیس اسٹیشن کے افسران نے ارشاد (23سال) نامی ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے پسماندہ قبیلہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی عزت لوٹنے کی کوشش کی  ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ ارشاد نے اس وقت لڑکی کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی تھی جب وہ اپنا دن کی مزدوری کا کام ختم کرکے گھر کی طرف واپس لوٹ رہی تھی۔

 اس ضمن میں کوناجے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


Share: